ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(428)
مورخہ 09.09.25
بہاول پور( )ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی لیگل جام محمد محسن، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نعمان مسعود خان، پراسیکیوٹر محمد عاصم ہاشمی اور پی آر او بہاولپور پولیس عامر نذیر نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس صوبائی جسٹس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں منعقد کیا گیا،ان احکامات کی روشنی میں عوام کو معاشرے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے نئے جرائم کے رجحانات سے آگاہ کیا جانے کے لئے اقدامات کا اعادہ کیا گیا ۔ ان میں خصوصاًآن لائن فراڈ اور سائبر کرائم، نشہ آور اشیا کی فروخت، نوعمر لڑکوں میں جرائم کی شمولیت، اسٹریٹ کرائم، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم، اور جعلی سرمایہ کاری اسکیموں کے ذریعے دھوکہ دہی شامل ہیں۔عوامی شعور و آگاہی بڑھانے کے لیے مہمات چلائی جائیں گی تاکہ عوام بھی پولیس کے ساتھ مل کر ان جرائم کے سدباب میں موثر کردار ادا کر سکیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپورمحمد حسن اقبال کے مطابق بہاولپور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(429)
09.09.25
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔بہاول پور پولیس ، ریسکیو اداروں اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے95701افراد جبکہ 62411 مویشیوں کے علاوہ قیمتی گھریلو سامان کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جاچکا ہے۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی خدمت اور مدد کے جذبے کے تحت بہاولپور پولیس دن رات سرگرم عمل ہے، ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔راشن اور پینے کے پانی کی فراہمی میں بھرپور معاونت کی جا رہی ہے۔بزرگوں، خواتین اور بچوں کو خصوصی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہمہ وقت موجود ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران و اہلکاران نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو آگاہی فراہم کرتے رہیں۔تمام ایس ایچ اوز اپنی حدود میں الرٹ رہیں اور نشیبی علاقوں کا مسلسل دورہ کریں۔ عوام کو گھر گھر جا کر حفاظتی تدابیر سے آگاہ کرتے رہیں۔ ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ پولیس کنٹرول روم کو ہر لمحہ تازہ صورتِ حال سے آگاہ رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ہمہ وقت شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہے، عوام اپنے تحفظ کے لیے پولیس اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ترجمان پولیس بہاولپور
image