ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (440)
15.09.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے تھانہ کوتوالی میں کھلی کچہری کا انعقاد ۔کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے تھانہ کوتوالی میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او کے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل سٹی بہاولپور ، ایس ایچ اوودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور ت یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**************************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(441)
15.09.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور محمد حسن اقبال نے آج کیپٹن سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ سکول بہاولپور کا دورہ کیااور جدید ڈرائیونگ سٹیمولیٹر کا افتتاح کیا۔ یہ جدید سہولت شہریوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈرائیونگ کی عملی تربیت فراہم کرے گی، ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق کیپٹن سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ سکول میں سادہ مگر پر وقار تقریب کا احتتام کیا گیا ۔ جس میں ڈی پی او بہاول پور نے جدید ڈرائیونگ سٹیمولیڑ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور نے کہا کہ ڈرائیونگ سٹیمولیٹر کی بدولت اب ٹرینی ڈرائیورز کو کسی قسم کے حادثے کے خدشے کے بغیر مختلف موسمی حالات، ٹریفک کے دبائو، رات کی ڈرائیونگ، اور ہنگامی صورتحال میں گاڑی چلانے کی عملی مشق کا موقع میسر آئے گا۔ یہ جدید ٹیکنالوجی ڈرائیونگ کے دوران خطرات کو کم کرنے اور ڈرائیورز کی مہارت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول بہاولپور میں شہریوں کے لیے صبح و شام کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ خواتین کے لیے علیحدہ کلاسز اور تربیت کی غرض سے فی میل انسٹرکٹرز موجود ہیں جبکہ مرد حضرات کو میل انسٹرکٹرز کے ذریعے ٹریننگ دی جاتی ہے۔ کورس کی مدت دو ہفتے ہے جس کے دوران ڈرائیونگ کی تمام بنیادی اور عملی مہارتیں جدید سٹیمولیٹر کے ذریعے سکھائی جاتی ہیں۔اس سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے تمام شہری پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول بہاولپور میں داخلہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ڈرائیونگ کے معیار کو بہتر بنائے گا بلکہ ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی اور سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کلچر کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
ترجمان بہاولپور پولیس