ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(442)
مورخہ 16.09.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن، مختلف کارروائیوں میں08ملزمان گرفتار۔بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میںڈی پی اومحمد حسن اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ اوچشریف پولیس کی بڑی کارروائی 02منشات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 23کلو چرس برآمد کرلی جبکہ تھانہ کینٹ، سول لائنز اور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 520گرام چرس،240گرام کرسٹل آئس اور 10کلو سے زائد بھنگ برآمد کرکی۔اسی طرح اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سول لائنز، سمہ سٹہ اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے03ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ03عدد پسٹل 30بوربرآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او محمدحسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (443)
16.09.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے تھانہ صدر بہاولپور میں کھلی کچہری کا انعقاد۔کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے تھانہ صدربہاولپور میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او کے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل صدربہاولپور ، ایس ایچ اوودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور ت یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(444)
مورخہ 16.09.25
بہاولپور( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے گزشتہ رات ڈی پی اوآفس کے کانفرنس روم میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز سے بذریعہ ویڈیولنک میٹنگ ۔شہریوں کا امن خراب کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں، اپنے اپنے سرکل میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کو یقینی بنائیں ، ڈی پی او کے ایس ڈی پی او ز کو احکامات جاری
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کرائم کنٹرول کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے کانفرنس ہال میں ایس پی انوسٹی گیشن سیدجمشید علی شاہ اور دفتری سٹاف کے ہمراہ ضلع بھرکے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوزسے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ کی ۔میٹنگ میںجملہ سرکل افسران و ایس ایچ اوزنے نے مقدمات بارے ڈی پی او محمد حسن اقبال کو بریفنگ دی۔ جس پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا کہ روزانہ کی پراگرس چیک کی جا رہی ہے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا جائے۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کروائیں اور چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کروائے جائیں۔ جملہ سرکل افسران روزانہ کی بنیاد پر زیر تفتیش مقدمات بارے تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں۔ گشت کے نظام کو موثر اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔ تھانہ پر آنے والی درخواستوں کو میرٹ پر متعین کردہ وقت میں حل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بد عنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او بہاولپور نے جملہ ایس ڈی پی او ز کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے سرکل میں کھلی کچہری لگانے اور شہریوں کے مسائل سن قانون کے مطابق حل کرنے احکامات جاری کئے۔
ترجمان بہاولپور پولیس