PRESS RELEASE DATE 17.09.2025 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(445)
مورخہ 17.09.25
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں06ملزمان گرفتار۔بھاری مقدار میں شراب،منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میںڈی پی اومحمد حسن اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ عباس نگر اور تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میںلاتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 75لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ کینٹ اور تھانہ بغدادالجدید پولیس نے 02ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1250گرام چرس اور 20گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ صدر احمد پور شرقیہ پولیس نے02ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 01عدد رائفل222 اور 01عدد پسٹل 30بوربرآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او محمدحسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(446)
17.09.25
بہاول پور)    (  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کے احکامات، ٹریفک نظام میں بہتری اور شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اپنا کردار ادا کرے۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچائو پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ہرصورت یقینی بنائیں، ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میںڈی پی او محمد حسن اقبال نے ٹریفک کے تمام سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاء انفورسمنٹ و ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ سڑکوں پر سائن بورڈ اور کیٹ آئیز نصب کرائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حادثات کی روک تھام کے حوالے سے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو بلا رکاوٹ یقینی بنایا جائے۔ کمرشل گاڑیوں میں LPGکے استعمال پر پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات کے مطابق قائم کئے گئے ڈرائیونگ سکول و لائسنسنگ سینٹر میں ہر شہری کو ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک اہلکار اپنے پوائینٹس پر دلچسپی سے اپنے فرائض انجام دیں اور ڈیوٹی کے دوران ہر قسم کی تفریق اور تعصب سے بالا تر قانون کے یکساں نفاذ کو یقینی بنائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس