PRESS RELEASE DATE 22.09.2025 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(454)
مورخہ 22.09.25
 بہاول پور(    )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے متعدد احکامات جاری کردیئے۔پنجاب امتناع پتنگ بازی آرڈیننس کے تحت پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ دھاتی ڈور کی تیاری ، استعمال اور ٹرانسپورٹیشن پر سخت پابندی ہے۔ جان لیوا پتنگ بازی سے خود بھی بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں، ڈی پی اومحمد حسن اقبال
 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے ضلع بھر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے متعدد احکامات جاری کردیئے ۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ پنجاب امتناع پتنگ بازی آرڈیننس کے تحت پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ دھاتی ڈور کی تیاری ، استعمال اور ٹرانسپورٹیشن پر مکمل پابندی ہے ۔ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ پتنگ بازی اور اس کا سامان مہیا کرنے والوں خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ کسی کو عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں کا وزٹ کریں اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کسی انسیڈنٹ کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے کارروائیاںعمل میں لائیں۔ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی دھاتی ڈور سے زخمی اور ہلاکتوں کا خدشہ ہوتاہے، لہذا ایساخونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں کریں۔ سستی، لاپرواہی کرنے والے پولیس آفیسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*******************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (455)
22.09.25
بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کا دو مقامات پر کھلی کچہری کا انعقاد۔ کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور افسران کو شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او محمد حسن اقبال 
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے چوکی شکارپوری علاقہ تھانہ کوتوالی اور چوکی 13سولنگ علاقہ تھانہ بغداد الجدید میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او کے ہمراہ متعلقہ ایس ڈی پی او ، ایس ایچ اوز ودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال  نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور ت یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس

image