PRESS RELEASE DATE 23.09.2025 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(456)
مورخہ 23.09.25
 بہاول پور(    )ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال کی جانب سے پولیس افسران و جوانوں کے ہونہار بچوں کوانٹر میڈیٹ میں اعلیٰ کارکردگی پر حوصلہ افزائی کے لئے شیلڈز تقسیم کی گئیں۔پولیس لائنز میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پولیس ملازمین دن رات عوام کی خدمت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، ان کے بچوں کی تعلیمی کامیابیاں ہمارے لیے باعثِ فخر ہیںڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز بہاولپور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، طلبہ و طالبات کے پولیس لائن پہنچنے پر گل پاشی کی گئی اور پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ان ہونہار طلبا کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جنہوں نے محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کی۔ تقریب میں بچوں کے والدین، پولیس افسران، اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ملازمین دن رات عوام کی خدمت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ ان کے بچوں کی تعلیمی کامیابیاں ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ نوجوان مستقبل میں معاشرے کے فعال اور باصلاحیت شہری بنیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی تقریبات کا انعقاد ایک خوش آئند روایت ہے، جو نہ صرف ملازمین کا مورال بلند کرتی ہیں بلکہ ان کے خاندانوں کی دلجوئی کا بھی ذریعہ بنتی ہیں۔تقریب کے آخر میں ڈی پی او بہاولپورنے حالیہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران وجوانوں کے بچوں کو تعریفی شیلڈز تقسیم کیں، تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (457)
23.09.25
بہاول پور(    )ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کے ہمراہ تین تھانوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کوشہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظرریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعیدنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کے ہمراہ تھانہ بغدادالجدید، عباس نگر اور تھانہ عنائتی میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میںمتعلقہ ایس ڈی پی اوز اور جملہ ایس ایچ اوزکے علاوہ معززینِ علاقہ، میڈیا نمائندگان، انجمن تاجران کے نمائندے اور دیگر مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکی خصوصی شرکت۔ شہریوں نے پولیس کے حوالے سے درپیش مختلف نوعیت کے مسائل، تجاویز اور شکایات براہِ راست اعلی پولیس افسران کے گوش گزار کیں۔آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے عوامی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ان کے فوری اور موثرحل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہے اور عوامی اعتماد کا بحال رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال نے بھی کھلی کچہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پولیس کو عوام دوست اور انصاف پر مبنی ادارہ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔معزز شہریوں اور تاجران تنظیموں نے ان اقدامات کو سراہا اور عوامی رابطے کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا مزید مضبوط ہو۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

image