ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(458)
مورخہ 24.09.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن، گزشتہ دو روز کی مختلف کارروائیوں میں21ملزمان گرفتار۔بھاری مقدار میں شراب،منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میںڈی پی اومحمد حسن اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر بہاولپور، عباس نگر،نوشہرہ جدید،ہیڈراجکاں اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے195لیٹر شراب اور320ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ عباس نگر،صدر احمدپورشرقیہ، ڈیرہ نواب صاحب اور تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے 07ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06کلو 610گرام چرس اور 200گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ صدربہاولپور، سمہ سٹہ، چنی گوٹھ اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے06ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ06عدد پسٹل 30بوربرآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او محمدحسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
****************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(459)
24.09.25
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کا بہاولپور پولیس کے افسران و جوانوں خصوصاً پولیس کے شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام،بہاولپورپولیس اورکشف لیب اورسپیریئر(Superior) اکیڈمی احمدپور شرقیہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر بہاولپور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق بہاولپور پولیس کے افسران و جوانوں کے بچوں خصوصاًپولیس کے شہداء کی فیملیزکو بارعائت اور معیاری تعلیم اور علاج معالجہ کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال اورکاشف منیرڈائریکٹر کشف لیب وحمزہ انوار پرنسپل سپیریئراکیڈمی احمدپورشرقیہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔مفاہمتی یادداشت کی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور میں منعقد ہوئی ۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق کشف لیب اورسپیریئر(Superior) اکیڈمی احمد پور شرقیہ میں پولیس کے شہدا،حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران و جوانوں اور ان کی فیملیزکو خصوصی رعائت پرمعیاری تعلیم اور علاج معالجہ و دیگر سہولیات مہیاکی جائیں گی۔معاہدے کی رو سے پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران و جوان اپنا سروس کارڈ دیکھا کریا ڈی پی او آفس سے سرٹیفکیٹ حاصل کرکے سہولیات حاصل کرنے کے مجاز ہونگے ۔ اس موقع پرڈی پی او بہاولپورنے کہا کہ پولیس کے شہداء ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران و جوانوں کے بچوں کی معیاری تعلیم و علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اور مختلف اداروں کے ساتھ مزید ایم او یوز دستخط کیے جائیں گے۔ڈائریکٹر کشف لیب وپرنسپل سپیریئراکیڈمی بہاولپورنے پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران و جوانوں کو دی جانی والی سہولیات کے حوالے سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ڈی پی او بہاولپور نے مزید کہا کہ پولیس کے جوانوں کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image