PRESS RELEASE DATE 25.09.2025 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(460)
مورخہ 25.09.25
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون 13ملزمان گرفتار۔بھاری مقدار میںشراب، منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میںڈی پی اومحمد حسن اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ بغدادالجدید اور تھانہ سٹی حاصل پور کی شراب فروشوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 15بوتلیں ولائتی شراب اور 30لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔ اسی طرح تھانہ کوتوالی، سول لائنز، بغدادالجدید،مسافرخانہ اور تھانہ اوچشریف پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو 800گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سول لائنز، مسافرخانہ، صدر احمدپورشرقیہ، سٹی وصدر یزمان، ہیڈ راجکاں، ڈیراور اور تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے08ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 06عدد پسٹل 30بور،01عدد کاربین 12بور اور 01عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او محمدحسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

************************************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(461)
25.09.25
بہاول پور(    )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کا شہریوں کی طرف سے ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15کی کالز پر فوری ریسپانس کرنے کی ہدایت ،تمام شہریوں کی سکیورٹی ہمارے لیے یکساں ہیں ،ان کی جان ومال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،ڈی پی او 
 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کی طرف سے ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15کی کالز پر فوری ریسپانس کرنے کی ہدایت جاری کیں۔پکار 15پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ اور 24/7ایکٹیو ہے۔شہری ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15پر اطلاع دیتے ہیں،جس پر پولیس کی طرف سے فوری ریسپانس ہونا چاہیے۔ متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت رسپانس نہ ہونے پر وارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں پکار 15کو موصول ہونے والی ٹیلی فون کالز،ان کا متعلقہ پولیس کو اطلاع دینا اور متعلقہ پولیس کے رسپانس تک کے تمام عمل کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔غفلت و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے ساتھ ساتھ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جائے۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*****************************

image