PRESS RELEASE DATE 26.09.2025 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز( 462)
26.09.25
بہاول پور(    )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کے احکامات ، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ، موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کے ویژن پرامن پنجاب اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ سکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز( 463)
26.09.25
بہاول پور(    )بہاولپور پولیس کی جانب سے نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام ڈی آئی جی سیداحمد مبین شہید ڈرائیونگ سکول، نزد تھانہ بغداد الجدیدبہاولپورمیں شروع کیا جا رہا ہے , نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں بہتر مواقع اور عملی تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کے ویژن نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ضلع پولیس بہاول پور کی طرف سے پنجاب پولیس والنٹیئر انٹرن شپ پروگرام) از مورخہ 29.09.2025تا 13.10.2025)تک بمقام ڈی آئی جی سیداحمد مبین شہید ڈرائیونگ سکول نزد تھا نہ بغداد الجدید بہاول پور میں ہو رہا ہے جس میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے بارہ میں آگاہی لیکچرز اور جملہ برانچرڈی پی او آفس بشمول سیف سٹی پروجیکٹ بہاول پور کے وزٹ شامل ہیں۔اس حوالے سے ڈی پی او نیکہا ہے کہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی کا دارومدار اس کی نوجوان نسل پر ہوتا ہے۔نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ،سرمایہ اور ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ترقی ان اقوام کا مقدر بنتی ہے،جن کے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی لگن اور تڑپ ہوتی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ اگر نوجوانوں میں یہ شعور اجاگر ہوجائے کہ ملک کا مستقبل ان کے ہی ہاتھوں میں ہے تو ملک میں مثبت تبدیلی آتے دیر نہیں لگے گی ۔ایسے نوجوان اسٹوڈنٹس میل فی میل جو انٹرن شپ پروگرام  میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے خواہشمند( پلے سٹور)سے پنجاب پولیس پبلک ایپ پر(یوتھ انٹرن شپ پروگرام)میں آن لائن اپلائی کر کے داخلہ لے سکتے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر شمولیت کرنے والے امیدواران سٹوڈنٹس کو سٹریفکیٹ اور بیجز دیئے جائیں گے۔ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں بہتر مواقع اور عملی تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بہاولپور پولیس نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************************
 

image