ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(482)
07.10.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے ضلع بھر کے خدمت مراکز کو پبلک سروس بہتر بنانے کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں، خدمت مراکز کی آن لائن مانیٹرنگ کو ہر صور ت یقینی بنایا جائے، خدمت مراکز بہاول پورپولیس کا FACE ہیں، جن میں بدعنوانی اور شہریوں سے بداخلاقی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے تمام افسران اپنا قبلہ درست رکھیں، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی'' پبلک سروس پالیسی '' کے سپرٹ کے تحت خدمت مراکز کی پرفارمنس کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے،ڈی پی او محمد حسن اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کا خدمت مراکز میں سروسز کے حوالے سے بہت کلیئر ویژن ہے، خدمت مرکز کا مطلب ہی متعین شدہ وقت میں عوام کو سروسز دینا ہے۔ خدمت مراکز میں دی جانے والی تمام سہولیات کے بارے میں عوام کو بھی آگاہ کرتے رہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہوسکیں، خدمت مراکز میں کسی بھی طرح کی بدعنوانی اور بداخلاقی جیسے عناصر کی جھلک بھی نظر آئی تو متعلقہ اسٹاف کے خلاف بہت سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈی پی او نے خدمت مراکز میں صفائی، موسمی صورتحال اورسکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (483)
07.10.25
بہاول پور( )ایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ کی ٹریڈ سنٹر علاقہ تھانہ کوتوالی میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری ۔کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظرایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ نے عوامی مسائل کے فوری حل اور پولیس و عوام کے درمیان رابطوں کو مزید موثربنانے کے لیے ٹریڈ سنٹر، علاقہ تھانہ کوتوالی میںکھلی کچہری منعقد کی۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل، متعلقہ ایس ایچ او اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہِ راست ایس پی انوسٹی گیشن کے گوش گزار کیے۔ایس پی نے تمام سائلین کے مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کومسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام شکایات کو میرٹ پر اور بلا تاخیر حل کیا جائے۔ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ عوامی خدمت پولیس کا بنیادی فریضہ ہے۔ شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کے تعاون سے ہی جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنا سکتی ہے۔شرکا ء نے بہاولپور پولیس کی عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی اور موثر اقدامات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھلی کچہریاں پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image