PRESS RELEASE DATE 07.10.2025 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (484)
08.10.25
بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے چوکی سیٹلائیٹ ٹائون تھانہ بغدادالجدید میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او محمد حسن اقبال 
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے چوکی سیٹلائیٹ ٹائون تھانہ بغداد الجدید میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او کے ہمراہ ایس ڈی پی او سٹی سرکل، ایس ایچ اوتھانہ بغداد الجدید ودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال  نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور ت یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس

****************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(485)
08.10.25
بہاول پور)    (  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کے احکامات، ٹریفک نظام میں بہتری اور شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اپنا کردار ادا کرے۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچائو پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ہرصورت یقینی بنائیں، ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میںڈی پی او محمد حسن اقبال نے ٹریفک کے تمام سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاء انفورسمنٹ و ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ سڑکوں پر سائن بورڈ اور کیٹ آئیز نصب کرائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حادثات کی روک تھام کے حوالے سے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو بلا رکاوٹ یقینی بنایا جائے۔ کمرشل گاڑیوں میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات کے مطابق قائم کئے گئے ڈرائیونگ سکول و لائسنسنگ سینٹر میں ہر شہری کو ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک اہلکار اپنے پوائینٹس پر دلچسپی سے اپنے فرائض انجام دیں اور ڈیوٹی کے دوران ہر قسم کی تفریق اور تعصب سے بالا تر قانون کے یکساں نفاذ کو یقینی بنائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

image