ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(496)
14.10.25
بہاول پور( )فرینڈ آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے شرکا نے گزشتہ روز سیف سٹی مرکز کامطالعاتی دورہ کیا جہاں انہوں نے کنٹرول روم، مانیٹرنگ اور ایمرجنسی رسپانس سسٹمز کا مشاہدہ کیا۔طالب علموں نے سائبر سیفٹی، ٹریفک مانیٹرنگ اور کمیونٹی پولیسنگ پر عملی واقفیت حاصل کی۔بہاولپور پولیس/سیف سٹی ٹیم کا شکریہ ایک محفوظ اور باشعور معاشرہ ہمارا مقصد ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور محمد حسن اقبال
تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن نوجوان ہمارا سرمایہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس بہاولپور کی جانب سے فرینڈ آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے ، اس سلسلہ میں گزشتہ روز فرینڈ آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے شرکا نے سیف سٹی کنٹرول روم بہاولپور کا مطالعاتی دورہ کیا جہاں انہیں استقبالیہ، تعارفی بریفنگ ،کنٹرول روم کی کارکردگی، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، ٹریفک سنٹر اور ایمرجنسی رسپانس، سیف سٹی کی ساخت اور رولز،کنٹرول روم وزٹ، لائیو مانیٹرنگ، ویڈیو فیڈز اور ریکارڈنگ سسٹمز کی نمائش،ٹریفک مانیٹرنگ ڈیمو،حادثات کی شناخت اور فوری رسپانس کا طریقہ کار، آن لائن دھوکہ دہی اور حفاظتی احتیاطی تدابیر، سوال جواب سیشن،شرکا نے عملی سوالات کیے اور تجرباتی جوابات کے عملی پہلوئوں سے روشناس کروایا گیا۔ شرکا نے سائبر کرائم، آن لائن سیفٹی اور کمیونٹی پولیسنگ کے متعلق تربیتی سیشن میں بھی شرکت کی اور سوالات کے ذریعے عملی معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر سیف سٹی کی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عام حفاظت اور قانونی آگہی کے متعلق عملی رہنمائی فراہم کی۔ ہم ان نوجوانوں کے جوش و جذبے اور سیف سٹی ٹیم کے تعاون کے لیے شکر گزار ہیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(497)
14.10.25
بہاول پور( )پولیس کی گذشتہ07روزمیں منشیات فروشوںاوراسلحہ ناجائزرکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں،61ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 10پسٹل 30بور، 02 کاربین، 02رپیٹر 12بور 01 کلاشنکوف ،20کلوگرام سے زائد چرس ،2100 گرام ہیروئن،1790گرام کرسٹل آئس،815 لیٹر شراب،170 لیٹر لہن اور02عددچالوبھٹیاںبرآمد ،مقدمات درج۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جا رہاہے ،بہاول پورکو منشیات سے ہرصورت پاک کیا جائے گا۔ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیل کے مطابق بہاول پورپولیس نے گذشتہ 07روزکے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 15ملزمان کو گرفتار کرکے 10عدد پسٹل 30بور، 02 عدد رپیٹر 12بور ، 02عدد کاربین اور 01 عددکلاشنکوف جبکہ 41 عدد روندز برآمدجبکہ منشیات کے خلاف بھرپورکارروائیاں کرتے ہوئے 46ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے20 کلوگرام سے زائد چرس،2100 گرام ہیروئن، 11000گرام بھنگ ،815 لیٹر شراب،1790 گرام کرسٹل آئس،170 لیٹر لہن اور02 عددچالوبھٹیاں برآمد کیں۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے ایس ایچ او زکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیںتاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ منشیات فروشی ایک لعنت ہے۔جس کومعاشرے سے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ان کے خلاف کریک ڈائو ن اسی طرح جاری رہے گا۔ہمارا عزم جرائم سے پاک معاشرہ ہے ۔ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کو کیفرکردارتک پہنچاناہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image