PRESS RELEASE DATE 15.10.2025 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(498)
15.10.25
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ دوہفتوںکی مختلف کارروائیوں میں124ملزمان گرفتار۔بھاری مقدارمیں شراب،منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اومحمد حسن اقبال 
تفصیلات کے مطابق بہاول پورپولیس نے گزشتہ دوہفتوںکے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 39مقدمات درج کرکے 39ملزمان کو گرفتارکیا۔گرفتارملزمان سے کلاسنکوف 01عدد،رئفل02عدد،بندوق04عدد،رپیٹر03 عدد،ریوالور01عدد،کابین01عدد، پسٹل 26عدد اور113راوند قبضہ پولیس میں لئے گئے۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 41ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے38 کلوگرام سے زائد چرس،2100 گرام ہیروئن،01کلو 812گرام کرسٹل آئس اور 15000گرام بھنگ برآمد کی۔اسی طرح شراب فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بہاولپور پولیس نے 44مقدمات درج کرکے ملوث44ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 1638 لیٹر شراب، 70لیٹر لہن اور 02عدد چالوبھٹیاں برآمد کیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے ایس ایچ او زکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  منشیات فروشوں کے خلاف مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیںتاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ منشیات فروشی ایک لعنت ہے۔جس کومعاشرے سے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

image