PRESS RELEASE DATE 16.10.2025 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(499)
مورخہ 16.10.25
 بہاولپور(        ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے جملہ برانچز ہیڈز کو متعدد ہدایات جاری کردیں۔دفتری کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے نئے اہداف مقررکئے۔ پولیس کا ہر افسر عوام کا خادم ہے، اس لیے ہر کام میں شفافیت، دیانت داری، اور پیشہ ورانہ مہارت کو مقدم رکھا جائے۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال
 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے جملہ برانچز ہیڈ ز کو پیشہ ورانہ امور کو مزید بہتر بنانے بارے متعدد احکامات جاری کردیئے۔ تمام افسران جاری کاموں، زیرِ تکمیل فائلوں، اور روزمرہ انتظامی امور کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے دفتری نظم و ضبط، اوقات کار کی پابندی، عوامی شکایات کے فوری حل اور کارکردگی کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمام سٹاف کو ہدایت کی کہ سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور دفتری کاموں میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ گائیڈنس چیک کے ذریعے کام کی رفتار اور معیار کا عملی مشاہدہ بھی کیا جائے گا۔ پولیس فورس کی نیک نامی ہر افسر کی کارکردگی سے جڑی ہے ہمیں ٹیم ورک کے جذبے سے اپنے فرائض ادا کرنے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دفتری سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے شفافیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، تاکہ عوامی خدمت کے مقاصد بہتر انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔ ڈی پی او بہاولپور نے تمام افسران کو نئے اہداف (ٹاسک( تفویض کیے اور ان کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت یا سستی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (500)
16.10.25
بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور افسران کو شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او محمد حسن اقبال 
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او کے ہمراہ متعلقہ ایس ڈی پی اوسٹی سرکل بہاولپور ، ایس ایچ او ودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال  نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور ت یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس

********************
 

image