ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(510)
22.10.25
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کا بہاولپور پولیس کے افسران و جوانوں خصوصاً پولیس کے شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام،بہاولپورپولیس اورخان لیب اورکیپس(KIPS) کالج حاصل پورکے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر بہاولپور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق بہاولپور پولیس کے افسران و جوانوں کے بچوں خصوصاًپولیس کے شہداء کی فیملیزکو بارعائت اور معیاری تعلیم اور علاج معالجہ کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال اوروہاب علی ڈائریکٹر خان لیب وپروفیسر سہیل ہاشمی ڈائریکٹر کیپس (KIPS)کالج حاصل پورکے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔مفاہمتی یادداشت کی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور میں منعقد ہوئی ۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق خان لیب اورکیپس(KIPS) کالج حاصل پور میں پولیس کے شہدا،حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران و جوانوں اور ان کی فیملیزکو خصوصی رعائت پرمعیاری تعلیم اور علاج معالجہ و دیگر سہولیات مہیاکی جائیں گی۔معاہدے کی رو سے پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران و جوان اپنا سروس کارڈ دیکھا کریا ڈی پی او آفس سے سرٹیفکیٹ حاصل کرکے سہولیات حاصل کرنے کے مجاز ہونگے ۔ اس موقع پرڈی پی او بہاولپورنے کہا کہ پولیس کے شہداء ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران و جوانوں کے بچوں کی معیاری تعلیم و علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اور مختلف اداروں کے ساتھ مزید ایم او یوز دستخط کیے جائیں گے۔ڈائریکٹر خان لیب وڈائریکٹر کیپس (KIPS)کالج حاصل پورنے پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران و جوانوں کو دی جانی والی سہولیات کے حوالے سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ڈی پی او بہاولپور نے مزید کہا کہ پولیس کے جوانوں کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image