ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(511)
مورخہ 23.10.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے متعدد احکامات جاری کردیئے۔پنجاب امتناع پتنگ بازی آرڈیننس کے تحت پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ دھاتی ڈور کی تیاری ، استعمال اور ٹرانسپورٹیشن پر سخت پابندی ہے۔ جان لیوا پتنگ بازی سے خود بھی بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں، ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے ضلع بھر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے متعدد احکامات جاری کردیئے ۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ پنجاب امتناع پتنگ بازی آرڈیننس کے تحت پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ دھاتی ڈور کی تیاری ، استعمال اور ٹرانسپورٹیشن پر مکمل پابندی ہے ۔ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ پتنگ بازی اور اس کا سامان مہیا کرنے والوں خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ کسی کو عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں کا وزٹ کریں اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کسی انسیڈنٹ کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے کارروائیاںعمل میں لائیں۔ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی دھاتی ڈور سے زخمی اور ہلاکتوں کا خدشہ ہوتاہے، لہذا ایساخونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں کریں۔ سستی، لاپرواہی کرنے والے پولیس آفیسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(512)
23.10.25
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی جانب سے سکیورٹی کے حوالے سے متعدد احکامات جاری ۔جملہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز تھانوں کے حدود میں سکیورٹی کے موثرانتظامات کو یقینی بنائیں، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی جائے، اہم سرکاری و نجی تنصیبات، مساجد، امام بارگاہوں اور عوامی مقامات پر گشت و ناکہ بندی بڑھائی جائے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت الرٹ رہے گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے ضلع بھر کے پولیس افسران کوضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے احکامات جاری ۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں گشت اور ناکہ بندی بڑھانے کی خصوصی ہدایت۔ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ موثر بنائی جائے تاکہ مشکوک افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ اہم تنصیبات، مذہبی مقامات، تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے اور عوامی اجتماعات خصوصی سکیورٹی حصار میں لیے جائیں۔ تھانہ جات کی سطح پر ریزرو پولیس فورس الرٹ رکھی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی کیمروں اور پٹرولنگ سسٹم کو مزید فعال بنانے کی ہدایات۔ جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک سرگرمیوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کی تاکید۔
ترجمان پولیس بہاولپور
image