PRESS RELEASE DATE 27.10.2025 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (517)
27.10.25
بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے فرنیچر مارکیٹ ا ندرون بوھڑ گیٹ تھانہ کوتوالی میں کھلی کچہری کا انعقاد ۔کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او محمد حسن اقبال 
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے  فرنیچر مارکیٹ ا ندرون بوھڑ گیٹ تھانہ کوتوالی میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او کے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل سٹی بہاولپور ، ایس ایچ اوودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال  نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور ت یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس

***********************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(518)
27.10.25
بہاول پور(    )وزیراعلی پنجاب کے خصوصی اقدام کے تحت بہاولپور میں موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ وین کا افتتاح۔گورنمنٹ صادق کالج اینڈ وومن یونیورسٹی میں پروقار تقریب کا نعقاد کیا گیا۔  بہاولپور پولیس عوامی خدمت اور قانون کی عمل داری کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی،ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے خصوصی اقدام کے تحت شہریوں کو سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے سلسلے میں موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ وین کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور اور وائس چانسلر وومن یونیورسٹی بہاولپور نے شرکت کی۔ اس موقع پر معزز مہمانان نے فیتہ کاٹ کر منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ منصوبہ وزیراعلی پنجاب کے عوام دوست ویژن کی عملی تعبیر ہے۔ موبائل پولیس اسٹیشن کے ذریعے شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج، شکایات کی سماعت، تصدیق اور دیگر پولیس خدمات ان کے اپنے علاقوں میں فراہم کی جائیں گی، جبکہ لائسنسنگ وین کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور تجدید کا عمل آسان، تیز اور شفاف ہو جائے گا۔ڈی پی او بہاولپور نے مزید کہا کہ یہ اقدام پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور تعاون کے رشتے کو مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز اور ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کا شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی اور رہنمائی سے یہ منصوبہ ممکن ہوا۔افتتاحی تقریب میں وومن یونیورسٹی کی طالبات، شہری نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین، اور میڈیا کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ڈی پی او بہاولپور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہاولپور پولیس عوامی خدمت اور قانون کی عمل داری کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی ۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس 

*******************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(519)
27.10.25
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ کینٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث عمرانی گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار ، گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رہے گا،ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن جرائم سے پاک پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ کینٹ پولیس نے دن رات محنت سے خفیہ معلومات، انٹیلی جنس ذرائع، ہیومن ریسورسز ،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کرچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے06عدد موٹر سائیکل برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمد شدہ موٹر سائیکلز ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کئے جارہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاریوں پرتھانہ کینٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او بہاولپورمحمد حسن اقبال نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اس کامیاب کارروائی پر ڈی پی او نے تھانہ کینٹ پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

image