PRESS RELEASE DATE 01.01.2026 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(01)
01.01.26
 بہاولپور(        ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالوہاب نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس لائینز میں ڈی پی او کا استقبال کیاگیا ۔ ڈی پی او نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبدالوہاب نے بطور ڈی پی او بہاولپور کا چارج سنبھال لیا۔ ڈی پی اوعبدالوہاب نے پولیس لائنز کے ریکریشن ہال میں ایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ کے ہمراہ ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ڈی پی او آفس سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی پی او کو ضلع کے محل و وقوع اور جرائم کی صورتحال پر بریف کیاگیا۔ تمام ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ کے خدوخال اور جرائم کی صورتحال پر ڈی پی او کو بریفنگ دی۔ اس حوالے بات کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولپورنے کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بدعنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان پر زیر حراست تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ روزانہ کی پراگرس چیک کی جائے گی۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی زیادتی کے کیسز کو گھنٹوں میں حل کیا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، اور چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کرواے جائیں۔ ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں اورگشت کے نظام کو موثربنائیں، بینکوں اورمالیاتی اداروں کی سکیورٹی سخت اوربمطابق ایس اوپی ہونی چاہیے۔۔میٹنگ کے آخر میں ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی کو یقینی بنانے، درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کے ٹاسک سونپے۔
 ترجمان بہاولپور پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (02)
01.01.26
بہاول پور(        )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈی پی او عبدالوہاب کی اپنے آفس میں کھلی کچہری ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او عبدالوہاب نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں شہریوں کے مسائل سنے گئے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے۔ڈی پی او عبدالوہاب نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر بروقت حل کرنا اور عوام و پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مضبوط بنانا ہے۔شہریوں نے ڈی پی او کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے براہِ راست رابطہ ایک خوش آئند قدم ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

image