ریفریشر کورسز سے پیشہ ورانہ امورکی انجام دہی کی استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے،ڈی ایس پی لیگل ایکٹنگ ایس پی ہیڈ کوارٹر کنور محمد قاسم۔

بہاول پور ( ) تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختارراجہ کی ہدایت پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی تفتیش کرنے والے تفتیشی آفیسران کو ایک روزہ شارٹ کورس کرایا گیا۔ کورس میں انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کو بہتر انداز میں کرنے کی تکنیک کے بارے میں بتایا گیا۔ کورس کے دوران انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہونے والے مقدمات کو بہترانداز میں تفتیش کرنے، چالان مرتب کرنے اورملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرکے ان کو بروقت عدالتوں میں جمع کرانے کی بابت لیکچر دیا گیا۔ ڈی ایس پی لیگل ایکٹنگ ایس پی ہیڈ کوارٹر کنور محمد قاسم اور محمد شفیق قریشی DPGانسداددہشتگردی عدالت نے شرکاء کورس کو مقدمات کی تفتیش جدید دور کے تقاضو ں سے ہم آہنگ اور میرٹ پر بروقت انجام دینے کی بابت لیکچر دیئے۔ ایک روزہ کورس میں انسپکٹر ملک محمد اقبال، انسپکٹر شیخ محمد وسیم، انسپکٹر سید محمد اکرام شاہ، انسپکٹر سید حامد حسن شاہ اور انسپکٹر محمد عمران صدیقی شامل تھے۔

Wednesday, October 11, 2017