بہاول پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی۔

بہاول پور: پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ بہاول پور: پولیس تھانہ صدر بہاول پور نے منشیات فروش حسنین نواز سے 30 لیٹر شراب دیسی برآمد کر کے مقدمہ نمبر 12/18 بجرم 3/4 درج کر لیا۔ بہاول پور:پولیس تھانہ اوچشریف نے منشیات فروش طیب سے 210 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 5/18 بجرم 9B/CNSA درج کر لیا۔ بہاول پور:پولیس تھانہ دھوڑ کوٹ نے منشیات فروش خلیل احمد سے 1250 گرام چرس برآمد کرکےمقدمہ نمبر 6/18 بجرم 9C/CNSA درج کر لیا بہاول پور:پولیس تھانہ سٹی حاصل پور نے منشیات فروش محمد سفیان سے 60 لیٹر شراب دیسی معہ چالو بھٹی برآمد کر کے مقدمہ نمبر 13/18 بجرم 3/4/79 درج کر لیا۔ بہاول پور: پولیس تھانہ صدر حاصل پور نے منشیات فروش محمد ظفر سے 10 لیٹر شراب دیسی معہ چالو بھٹی برآمد کر کے مقدمہ نمبر 15/18 بجرم 3/4/79 درج کر لیا۔ بہاول پور: پولس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ بہاول پور: پولیس تھانہ کینٹ نے محمد آصف سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ نمبر 11/18 بجرم 13/20/65 درج کر لیا۔ بہاول پور: پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والے 7 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ بہاول پور: پولیس تھانہ سٹی حاصل پور نے ملزمان پیرنڈتہ،محمد تنویر،شفیع اور بشیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وٹک رقم مبلغ-/3000روپے معہ 52 پتہ تاش برآمد کر کے مقدمہ نمبر 12/18 بجرم 5/7/78درج کر لیا۔ بہاول پور:پولیس تھانہ سٹی حاصل پور نے ملزمان طارق محمود،اقبال،نیاز احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وٹک رقم-/1180روپے معہ 52 پتے تاش برآمد کر کے مقدمہ نمبر 14/18 بجرم 5/7/78درج کر لیا۔ بہاول پور:پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ بہاول پور:پولیس تھانہ اوچشریف نے کاروائی کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری محمد نادر،عبدالغفار اور غلام شبیر کو گرفتار کر لیا۔ بہاول پور: پولیس تھانہ نوشہرہ جدید نے کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری صابر کو گرفتار کرلیا۔ بہاول پور: پولیس تھانہ صدر یزمان نے کاروائی کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری عبدالخالق،پیرن اور بابر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان بہاول پور پولیس

Wednesday, January 10, 2018