Body:
بہاولپور پولیس لائنز میں پولیس ویلفیئر شاپ کا افتتاح۔
آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کاوش
پولیس لائنز میں ویلفیئر شاپ قائم کر دی گئی ۔
ویلفیئر شاپ کا افتتاح خصوصی طور پر شہید کانسٹیبل محمد ظفر کے بیٹے قمر عباس سے کروایا گیا۔
ویلفیئر شاپ سے پولیس افسران سستے داموں اشیائے خوردونوش خرید سکیں گے۔
رمضان المبارک کے دوران بھی پولیس افسران کے لئے آسانی پیدا کرتے ہوئے اس کو مزید فعال کیا جائے گا۔ آر پی او رائے بابر سعید
پولیس افسران کو بنا کسی مشکل اور پریشانی کے ضروری اشیاء خوردونوش باآسانی اور سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس
پولیس فورس کی ویلفیئر ہمیشہ ہی اولین ترجیح رہی ہے۔ ڈی پی او۔