ملک میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر لاری اڈا میں موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلعی پولیس،ڈولفن فورس، اور سول ڈیفنس نے حصہ لیا۔

ملک میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر لاری اڈا میں موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلعی پولیس،ڈولفن فورس، اور سول ڈیفنس نے حصہ لیا۔موک ایکسر سائز کے دوران 1فرضی دہشت گرد نے لاری اڈمیں ایک پس پر حملہ کیا۔حملہ کے فوراً بعدایک مسافرنے ایمر جنسی سائرن بجایا اور ریسکیو15پر کال کی، جس کے جواب میں ضلعی پولیس اوردیگر فورسز نے بروقت پہنچ کرکاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کوگرفتار کر لیا۔دہشت گردی کے خلاف موک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی صلاحیت اور اُن کے آپس میں رابطے کو جانچنا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے آسانی کے ساتھ نمٹا جا سکے۔اس دورا ن عوام کو مکمل بریف کیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ان کا رد عمل کیسا ہونا چاہیے اور ان کو کس طرح کے حفاظتی انتظامات اپنانے چاہئیں۔ آخر میں اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

image