پولیس تھانہ مسافرخانہ نے اندھے قتل کاسراغ لگالیا۔
22 سالہ لڑکی (ن)کواس کے بھائی اورتین ماموں نے (ع)سے محبت کی پاداش میں گلہ کاٹ کرقتل کردیاپولیس نے آلہ قتل برامدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا مقدمہ درج‘ تفصیل مطابق پولیس تھانہ مسافرخانہ کے انسپکٹراقبال نے مخبری پر مقتولہ بائیس سالہ (ن)کے بھائی سلیم سکنہ جھانگی والا تحصیل وضلع بہاول پور کوگرفتارکیادوران تفتیش ملزم سلیم سکنہ جھانگی والا تحصیل وضلع بہاول پور نے بتایا کہ میرے والد سعودی عرب میں رہتے ہیں اورمجھے معلوم ہوا کہ میری بہن (ن) ایک لڑکے (ع)سے محبت کرتی تھی جس کا مجھے رنج تھا جس پرمیںاسے اپنے ننھیال موضع مڑل بستی بلوچاں علاقہ تھانہ مسافرخانہ لے آیااوریہاں پرمیں نے اپنے ماموں اللہ رکھا‘مقبول احمد‘محمدعارف کے ساتھ مل کر اپنی بہن(ن)کوملکر قابوکیااوراس کی گردن چھری سے کاٹ دی اورقتل کردیا بعدازاں ہم نے اس کو قریبی قبرستان میں دفن کردیا پولیس تھانہ مسافرخانہ نے آلہ قتل برامدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ 51/18 بجرم 302-34 مورخہ 15-3-18 مقدمہ درج کرلیا